ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ ریلوے اسٹیشن کے پاس گانجہ فروشی - 1.25 لاکھ روپے مالیت کا گانجہ ضبط - بھٹکل اور سرسی کےملزمین گرفتار

کمٹہ ریلوے اسٹیشن کے پاس گانجہ فروشی - 1.25 لاکھ روپے مالیت کا گانجہ ضبط - بھٹکل اور سرسی کےملزمین گرفتار

Wed, 21 Dec 2022 19:46:34    S.O. News Service

کمٹہ 21 / دسمبر (ایس او نیوز) کمٹہ ریلوے اسٹیشن کے پاس گانجہ فروشی کی کوشش میں مصروف ٹولی پر دھاوا بول کر پولیس نے 1.25 لاکھ روپے مالیت کا گانجہ ضبط  کرنے  کے علاوہ سرسی کے رہنے والے ونائیک کیمپنّا کرننگ (39 سال)، نکھل مادیوا امبیگا (26 سال) اور بھٹکل کے رہنے والے عباس ملپا (40 سال) کو گرفتار کر لیا   ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 4 کلو 76 گرام وزنی گانجہ اسکوٹر میں رکھا ہوا تھا اور ملزمین اسے فروخت کرنے کے لئے ریلوے اسٹیشن کے پاس پہنچے تھے ۔ کمٹہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحصیلدار ویویک شینوی کے روبرو گانجہ ضبط کرنے کی کارروائی مکمل کی اور ملزمین کو گرفتار کیا ۔

ذرائع کے مطابق سرسی کے جن دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے اقدام قتل اور  ڈکیتی سمیت دیگر معاملات میں گرفتار ہوچکے تھے۔ 

کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: